تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی سٹی گورنمنٹ کی سپریم کورٹ کو تجاوزات ختم کرنے کی یقین دہانی

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی سٹی گورنمنٹ نے سپریم کورٹ کو شہر میں پبلک پارکس پر غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر عمل درآمد کے لیے عدالت نے30 دن کا وقت دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کراچی کے155 مقامات اور پبلک پارکس پر تجاوزات کے خلاف سابق ناظم نعمت اللہ خان کی درخواست کی سماعت کی ۔ کراچی سٹی گورنمنٹ کے وکیل فروغ نسیم نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ان مقامات پر غیر قانونی تعمیرات گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کچھ پبلک پارکس میں عبادت گاہیں بھی ہیں اور یہ حساس معاملہ ہے ۔ عدالت نے اپنے حکم میں نعمت اللہ خان سے کہا ہے کہ ایسی غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے وہ شہری حکومت کی معاونت کریں ۔ مقدمے کی مزید سماعت سات مارچ کو ہو گی ۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.