5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حسنی مبارک کا بیٹا مصرمیں ہے ،برطانیہ میں نہیں،ولیم ہیگ
جنگ نیوز -
حسنی مبارک کا بیٹا مصرمیں ہے ،برطانیہ میں نہیں،ولیم ہیگ
لندن…برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ مصری صدر حسنی مبارک کے بیٹے جمال برطانیہ میں نہیں اپنے ملک میں ہیں ۔ ان سے کہہ دیا گیا ہے کہ اگر ریاستی سرپرستی میں تشدد ہوا تو اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے ۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کے مطابق جمال مبارک مصر میں ہیں اور اُن کی لندن میں موجودگی کی افواہیں غلط ہیں ۔ ولیم ہیگ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ جمال مبارک سے اُن کی ٹیلے فون پر گفت گو ہوئی تھی ۔ انہوں نے مصری صدر کے بیٹے سے کہہ دیا ہے کہ اگر حکومت کی سر پرستی میں تشدد ہوا تو یہ مصر کے لئے اور حکومت میں موجود لوگوں کے لئے تباہ کن ہوگا ۔