تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سوات ،مظفرآباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری ہوئی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں آج مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔سوات ، مینگورہ ، کالام ، مدین ، بحرین اور ضلع شانگلہ کے بعض علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ۔کشمیر کے مختلف علاقوں زیریں وادی نیلم ، اٹھ مقام اور نوسیری میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ بالائی وادی نیلم ، شاردہ ، کیل،وادی لیپہ اور تاؤبٹ میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع گیاہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،تاہم خیبر پختوانخوا کے بالائی علاقوں،شمالی مغربی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.