5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصر کے بگڑے حالات کی گونج آج قومی اسمبلی میں بھی سنائی دی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مصر کے بگڑے ہوئے حالات اور وہاں کے بڑھتے ہوئے عوامی انقلاب سے متعلق باتوں کی گونج آج قومی اسمبلی میں بھی سنائی دی ، مسلم لیگ نون کے جاویدہاشمی نے کہا کہ مصر کے حالات سے سبق سیکھنا چاہئے۔ بیماری سے صحت یابی کے بعد مخدوم جاویدہاشمی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے، انہوں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات مصر سے بھی زیادہ خراب ہیں ، ان حالات سے صرف نظر کرنا سمجھداری نہیں ہوگی ، یہ نا سمجھاجائے کہ صرف مصر کی پارلے منٹ معطل ہوئی، قیادتیں اب محفوظ نہیں رہیں۔ پاکستان کو مقبوضہ بنادیا گیا ہے اسے آزاد کرانا ہے اور سیاسی جماعتوں کو اپنی قیادت سے بھی آزادی لینا ہے۔