5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایل پی جی کی قیمت میں پندرہ روپے فی کلو کمی
جنگ نیوز -
کراچی… پروڈیوسرز کی جانب سے نئی قیمت کے اعلان کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پندرہ روپے کمی ہوگئی ۔تین فروری سے پروڈیوسرز نے نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں تقریباً گیارہ ہزار روپے کی کمی کر دی۔یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ جے جے وی ایل، پارکو اور او جی ڈی سی ایل نے قیمت میں گیارہ ہزار روپے سے گیارہ ہزار تین سو روپے فی ٹن کی کمی کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت تقریباً105 سے 106 روپے، لاہور میں تقریبا110 سے111 جبکہ پشاور میں114 سے115 روپے فی کلو اور شمالی علاقہ جات میں فی کلو قیمت118 سے119 روپے ہو گئی ہے۔عبدالہادی خان نے مطابق کراچی میں فی سلنڈر قیمت میں60 روپے، لاہور میں 110 روپے اور پشاور میں120 روپے کمی ہو گی ۔ انہوں نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ گزشتہ ماہ سعودی آرامکو قیمت میں111 ڈالر فی ٹن کمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں دیگر شہروں کے مقابلے میں قدرے کم کمی کی وجہ یہاں پہلے سے موجود کم قیمتیں ہیں۔