تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نئے چینی قمری سال کے آغاز پر نیویارک اور ہانگ کانگ میں جشن

جنگ نیوز -
نیویارک ... چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر نیویارک اور ہانگ کانگ میں بھی چینی باشندوں نے جشن منایا ۔ خرگوش سے منسوب نئے چینی سال کا آغاز پر نیویارک کے چائنا ٹاؤن میں سالانہ تقریب ہوئی ۔ روز ویلٹ پارک میں ہونے والا ہلا گلا دیکھنے کے لئے سیکڑوں افراد جمع ہوگئے ۔ اس موقع پر تقریباً پانچ لاکھ پٹاخے پھاڑے گئے ۔ اس ثقافتی تقریب کے دوران چین کے روایتی رقص و موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ ادھر ہانگ کانگ میں بھی نئے چینی سال کے پہلے دن رنگا رنگ پریڈ کی گئی ۔ نیو ائر ڈے پریڈ کا عنوان بین الاقوامی شہر بین الاقوامی پارٹی تھا ۔ گیارہ ملکوں کے25 گروپوں نے ناچتے گاتے ہوئے ہانگ کانگ کی سڑکوں پر مارچ کیا ۔ تقریباً ایک لاکھ افراد نے یہ پریڈ دیکھی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.