5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی : ایم اے جناح روڈ سے دوملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
کراچی : ایم اے جناح روڈ سے دوملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
کراچی…کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر شہریوں کو لوٹنے والے دوملزمان کو پولیس نے رنگے ہاتھوں اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔پریڈی تھانے کی پولیس کو اطلاع ملی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان ایم اے جناح روڈ پرشہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں ،تھانے میں اطلاع موصول ہونے سے جائے وادرت تک پہنچنے کے دوران متعلقہ تھانے کی نفری کے پہنچنے تک ملزمان ایک اور شخص کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ پولیس موبائل وہاں پہنچ گئی اور واردت میں ملوث 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا،جن کے قبضے سے لوگوں سے چھینئے گئے موبائل فونز،2 ٹی ٹی پستول،متعدد شناختی کارڈز،واردتوں میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا،،گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت وقار اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے،واردت کا نشانہ بننے والے مدعی کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔