تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہوردھماکا:پولیس نے باباحیدر سائیں کا مزار سیل کردیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکے علاقے لاری اڈا کے قریب بابا حیدر سائیں کے دربار پر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعدپولیس نے دربار کو سیل کر دیا ہے۔اقبال پارک اور لاری اڈا کے درمیان مین روڈ پر واقع بابا حیدر سائیں کے دربار پر رات10 بج کر58منٹ پر اس وقت دھماکا ہوا جب عرس کی تقریبات جاری تھی۔دھماکے میں2افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوگئے تھے۔ڈی سی او لاہور احد چیمہ کے مطابق آدھا کلو دھماکا خیز مواد ٹائم ڈیوائس کے ساتھ لگایا گیا تھا اور اس میں بال بیرنگ بھی شامل تھے۔تاہم قانون نافذ کرنیوالے مختلف اداروں کی تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.