تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مشرف اقتدار میں رہتے تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا،اے پی ایم ایل

جنگ نیوز -
لاہور…آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر پرویز مشرف اقتدار میں ہوتے تو کشمیر آزاد ہوچکا ہوتا۔لاہور میں یوم کشمیرپر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایم ایل کے رہنما چوہدری شہبازحسین ،حافظ صلاح الدین اوردیگر مقررین نے کہا کہ پرویز مشرف کو کارگل وار کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے جبکہ کارگل جنگ کے بعد ہی بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف مثبت انداز میں بڑھا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح دیں، تقریروں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اور بھارت کشمیریوں کا ناحق خون بہاتا رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.