5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیونس،پولیس اہکار کی خاتون سے بدتمیزی،تھانے کو آگ لگادی گئی
جنگ نیوز -
تیونسیا…تیونس میں سینئر پولیس اہلکار کی خاتون سے بدتمیزی کرنے پر مشتعل مظاہرین نے پولیس اسٹیشن کوآگ لگادی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دوافرادہلاک اور درجن سے زائدزخمی ہوگئے ۔ تیونس کے دارلحکومت کے شمال میں El Kef پولیس اسٹیشن کے باہر مظاہرین اس وقت مشتعل ہوگئے جب ایک سینئر پولیس اہلکار نے مظاہرہ کرتی خاتون کوتھپڑمارا۔ ایک ہزار کے قریب مظاہرین نے پولیس اہلکار کے مستفعیٰ ہونے کا مطالبہ کررہے تھے جس کے بعدانہوں نے پولیس اسٹیشن کوآگ لگادی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دوافرادہلاک اور درجن سے زائدزخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکارکوگرفتارکرلیاگیاہے۔