تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک بحریہ کے تحت کثیرالقومی مشقیں امن2011کا آغاز

جنگ نیوز -
کراچی …پاک بحریہ کے تحت کثیرالقومی بحری مشقیں امن2011کا آغاز ہوگیاہے ۔کمانڈرپاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عباس رضاکا کہنا ہے کہ سمندر میں جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے،اس کی روک تھام کیلئے مشترکہ بحری مشقیں اہم کردارادا کرینگی۔پاکستان نیوی کے تحت5روزہ کثیرالقومی بحری مشقیں امن2011کی افتتاحی تقریب کراچی ڈاکیارڈ میں ہوئی جس میں دنیا بھر سے39ممالک کے نیول حکام نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عباس رضانے بتایاکہ پاک بحریہ پورے سال ہی مختلف مشقوں میں مصروف رہتی ہے لیکن دیگر ممالک کے ساتھ مشقیں کرنے سے پاکستان نیوی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔وائس ایڈمرل عباس رضاکا کہناتھا کہ سمندر میں جرائم کی روک تھام کیلئے صرف ایک ملک نہیں بلکہ تمام ممالک کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔افتتاحی تقریب میں امن مشقوں میں حصہ لینے والے تمام ممالک کے پرچم لہرائے گئے۔تقریب میں چین،آسٹریلیااورفرانس کے نیول حکام نے پاکستان کوامن مشقوں کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.