تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

راولپنڈی: میٹرک امتحانات جاری،طلباپریشانیوں کا شکار

جنگ نیوز -
راول پنڈی … راول پنڈی میں میٹرک امتحانات کا سلسلہ جاری ہے ، نجی اسکولوں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ سیکڑوں امیدوار بدستور رول نمبر سلپ سے محروم ہیں اور امتحانات میں بدنظمی کیخلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائیگی۔ راولپنڈی کے تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام جاری میٹرک امتحانات میں آج ایجوکیشن ، آرٹس کا پرچہ ہورہا ہے ، تعلیمی بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ امتحان کا مرحلہ مکمل طور پر بہتر انداز میں جاری ہے۔ دوسری طرف نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ گیارہ سو امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری نہیں ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.