تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: ایکسائز ملازمین کی دو روز سے ہڑتال جاری

جنگ نیوز -
کراچی … دو روز سے جاری ایکسائز ملازمین کی ہڑتال سے درآمد کنندگان کو لاکھوں روپے کا ڈیمیوریج برداشت کر نا پڑ رہا ہے۔کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد یونس سومرو نے جیو نیوز کو بتایا کہ اینٹی کرپشن حکام نے نے انفراسٹرکچر فیس کی وصولی میں گھپلے کے الزام میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے کچھ ملازمین کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے دو روز سے کام بند کیا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو روز سے جاری احتجاج کے باعث درآمد کنندگان کو لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.