29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جولیا رابرٹس کے پرستار نے اپنے جسم پر82ٹیٹو بنوالئے
جنگ نیوز -
سانتیاگو…اس کوکہتے ہیں دیوانگی ،چلی میں ہالی وڈ اسٹارجولیارابرٹس کے ایک پرستارنے اپنے پورے جسم پرایک نہ دوجولیا کے پورے82 ٹیٹوزبنوالئے ہیں۔ آسکر ایوارڈ یافتہ جولیا رابرٹس کے اِس دیوانے نے جسم کے آگے پیچھے سب جگہ تقریبا 82 ٹیٹوز بنائے ہوئے ہیں،چلی کے اس دیوانےBukovic سے پوچھاگیا،کہ جولیا رابرٹس ہی کیوں تو اس نے اپنی پسندیدہ آرٹسٹ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے،Bukovic اخبارفروش ہے اور اخبار میں تصاویرہی دیکھ کر اسے جولیا کی فلمیں دیکھنے کاشوق ہوا۔