29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی: ایک روز کاروبار بند ہونے سے 5ارب تک نقصان ہوتا ہے
جنگ نیوز -
کراچی...ماہرین کا کہناہے کہ کراچی شہر کے ایک دن کے بند ہونے سے معیشت کو4 سے5 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔ آج شہر کے مختلف بازاروں میں دکانیں بند رہیں جبکہ صنعتی علاقوں میں بھی پیداوار متاثر ہوئی ۔ ماہرین کے مطابق کے مطابق کراچی شہر کے ایک دن کے بند ہونے سے معیشت کو4 سے5 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر سعید شفیق نے جیو نیوز کو بتایا کہ سرمایہ کار اور تاجر ملک میں معیشت کے فروغ کیلئے جو کوششیں کرتے ہیں،وہ امن و امان کی خراب صورتحال اور ہڑتال کے باعث متاثر ہوتی ہے۔