29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی پی کا احتجاج،کراچی میں کاروباری مراکز بند، ٹرانسپورٹ معمول سے کم
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف احتجاج کی اپیل پرکراچی میں اہم کاروباری مراکزبند اورپبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے ۔ صبح سے ہی شہر کی اہم شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہونے کی وجہ سے دفاتر جانیوالے افراد کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ سندھ ہائی کورٹ ،سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری رہے ،کھارادر،لیاری،رنچھوڑلائن،ماڑی پوراور اس سے ملحقہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ بعض علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق ہیں