29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گوجرانوالہ: تھانے کی عمارت کے ساتھ نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
جنگ نیوز -
گوجرانوالہ: تھانے کی عمارت کے ساتھ نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں تھانے کی عمارت کے ساتھ نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا ۔ جس سے عمارت کا دروازہ اور ملحقہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کی بیرونی دیوار کے ساتھ نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تھانے کی بیرونی دیوار اور دروازے کو نقصان پہنچا۔دھماکے کی شدت سے تھانے سے ملحقہ عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔