تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزارت خارجہ سے صومالیہ میں یرغمال پاکستانیوں کی رپورٹ طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد...سینیٹ کی قائمہ برائے داخلہ نے صومالی بحری قذاقوں کے ہاتھوں گیارہ مغوی پاکستانیوں کی رپورٹ، وزارت خارجہ سے پانچ دنوں میں طلب کرلی ہے،کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ مصر، ملائیشیااورمتحدہ عرب امارات کے سفیروں کووزارت خارجہ طلب کرکے مغوی افرادکی رہائی کے بارے میں جواب طلب کیاجائے۔ قائمہ کمیٹی کااجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی صدارت میں اسلام آبادمیں ہوا،وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایاکہ مصر، متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے کارگو بحری جہازوں سے بحری قذاقوں نے780 لوگوں کو مغوی بنایا ہے، جس میں گیارہ پاکستانی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قذاقوں نے مصری جہاز کے عوض دوکروڑ ڈالر تاوان طلب کیا ہے جب کہ جہاز کی قیمت24 لاکھ ڈالر ہے، جس کے باعث جہاز کا مالک ادا کرنے سے قاصرہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.