تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان میں زلزلے اور سونامی سے دوہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . . . جاپان میں زلزلے اور سونامی سے ہلاک افراد کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے،ایک ساحلی شہر میں چار سو لاشیں ملی ہیں جبکہ ایک قصبے کے دس ہزارافراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں ہزاروں فوجی حصہ لے رہے ہیں۔جاپان میں زلزلے اور سونامی کی10 میٹر اونچی لہروں نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تباہ کردیا۔ حکام کے مطابق17 ہزارسے زائد افراد پر مشتمل ساحلی قصبے منامسان رکیومیں سے7 ہزار پانچ سوافراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم دس ہزارافراد کاکچھ پتا نہیں چل رہاکہ وہ کہاں ہیں۔سیلف ڈیفنس فورسزکوریکوزینٹاکٹا شہر میں چار سو لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد2 ہزار سے زائد ہونے کا خدشہ ہے ۔ریسکیو اہلکار ،ملبے،پانی اور اونچی جگہوں پرپھنسے افراد کو بچانے میں مصروف ہیں۔جب کہ دنیا بھر سے امدادی ٹیمیں سونامی سے متاثرہ علاقوں کارخ کررہی ہیں۔تقریبا تین لاکھ افراد نے ہنگامی مراکز میں پناہ لے رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.