تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دوران پرواز جہاز میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کے جہاز کے ٹوائلٹ میں آگ لگ گئی ، ائرہوسٹس نے آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے آگ پر بروقت قابو پالیا ، طیارے میں گورنر اسٹیٹ بنک بھی سوار تھے۔کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 304 کے ایک مسافر نے بتایا کہ دورانِ پرواز ٹوائلٹ سے اس وقت اچانک دھواں اٹھنا شروع ہوگیا جب جہاز ملتان کے اوپر سے گذر رہا تھا ۔ کئی مسافروں نے پرواز کو ملتان میں اتارنے کا مشورہ دیا لیکن ائرہوسٹس نے آگ پر قابو پانے کے بعد جواب دیا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کسی مسافر نے ٹوائلٹ میں سگریٹ پینے کے بعد جلتا ہوا سگریٹ کوڑے دان میں پھینک دیا جس سے کاغذوں میں آگ لگنے کے بعد ٹوائلٹ سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا ۔ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ سگریٹ کس مسافر نے پی اور وہ جہاز میں سگریٹ اور لائٹر کس طرح لے کر گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.