29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کیوبا : حکومت مخالف خفیہ نیٹورک قائم کرنے پر امریکی کنٹریکٹر کو15 سال قید
جنگ نیوز -
کیوبا : حکومت مخالف خفیہ نیٹورک قائم کرنے پر امریکی کنٹریکٹر کو15 سال قید
ہوانا…کیوبا نے حکومت مخالف خفیہ نیٹ ورک قائم کرنے کے جرم میں امریکی کنٹریکٹر کو 15 سال قید کی سزاسنا دی۔کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کی عدالت نے کیس کی سماعت کر کے 5 مارچ کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ ہوانا کے پاپولر پراونشل ٹریبونل نے کیس کی سماعت کی اور امریکی کنٹریکٹر ایلن گراس کو کیوبا کی آزادی اور سالمیت کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنائی۔61 سالہ امریکی کنٹریکٹر ایلن گراس کو دسمبر 2009 میں گرفتار کیا گیا تھا، امریکا نے گراس پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے اسے نا انصافی قرار دیا ہے ۔خبرایجنسی کے مطابق ایلن گراس پر کیوبا کی یونیورسٹیوں، مذہبی اداروں اور لسانی جماعتوں کو نشانہ بنانے کا الزام ہے اور وہ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرسکتا ہے۔