29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سوات، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں چار شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
سوات…سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسزسے جھڑپ میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں گذشتہ رات سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے خود کار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ جھڑپ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔