29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز جارجیا کی لکڑ دادی کے نام
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزازامریکی ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والی114سالہ لکڑ دادیBesse Cooperکے نام کردیا ہے۔حال ہی میں ہونے والی ایک تقریب میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نےBesseکو دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کی سند پیش کی۔اس خاص موقع پر Besseکے بیٹے،پوتے اور پَر پوتے بھی نرسنگ ہوم میں ہونے والی اس تقریب میں شامل تھے۔واضح رہے کہBesseکے چار بچے ہیں جن سے ان کے 11پوتے پوتیاں،15پَر پوتے پوتیاں جبکہ 1لکڑ پوتا بھی ہے۔