29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدر کے زیرصدارت اجلاس،6صنعتی زونز قائم کرنے کی ہدایت
جنگ نیوز -
کراچی...صدرآصف علی زرداری نے سندھ میں ٹیچرزٹریننگ یونیورسٹی کے قیام اورگیس فیلڈز کے قریب بجلی گھرقائم کر کے6صنعتی زونزقائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔بلاول ہاؤس کراچی میں صدرآصف علی زرداری کی زیر صدارت سندھ میں تعلیمی اصلاحات اور بند گیس فیلڈز کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت نے ہدایت کی کہ بند گیس فیلڈز کوپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت فعال کیا جائے اور سندھ کے تمام اضلاع، تعلقوں اور یو سی کی سطح پرحاصل ہونے والے زرعی ٹیکس کووہاں کے شعبہ تعلیم پرخرچ کیا جائے۔ اجلاس کے بعد میڈیابریفنگ میں سندھ کے میڈیاکوآرڈینیٹر تاج حیدر نے بتایاکہ صدر مملکت کی ہدایت پر صوبے میں اساتذہ کی تربیت کے لئے شہید بے نظیرآباد میں ٹیچرز ٹریننگ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ صدر مملکت نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سندھ میں نہروں اور پہاڑی نالوں سے پن بجلی منصوبے بنائے جائیں۔