29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مزدور خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم کیلئے فنڈ دستیاب نہیں،امیر نواب
جنگ نیوز -
کراچی...سندھ کے وزیرمحنت امیر نواب نے انکشاف کیا ہے کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے دو سال سے صوبے میں مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم نہیں کی گئیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں تحریری جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں محنت کشوں کے چار ہزار 552 بچوں کو 11 کروڑ 72 لاکھ سے زائد کے تعلیمی وظائف دیئے گئے تاہم مزدور خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم کیلئے دو سال سے فنڈ دستیاب نہیں۔امیر نواب نے بتایا کہ سال 2008 میں 630 ورکرز میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئی تھیں۔