تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان میں تباہی کے باوجود بھی بھارت جوہری پروگرام کو توسیع دیگا

جنگ نیوز -
نئی دہلی …فارن ڈیسک… جاپان کے ایٹمی بحران کے بعدبھی بھارت جوہری توانائی کی صلاحیت میں توسیع منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھے گا ۔ بھارت کے پاس 4,780 میگا واٹ کی صلاحیت کے 20ایٹمی ری ایکٹرز ہیں، بھارت2032 تک اپنی ایٹمی قوت میں 63 ہزار میگا واٹ کی پیداوار صلاحیت تک توسیع دینا چاہتا ہے۔ امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے بھارت کے ماحولیات اور جنگلات کے وزیر جیرام رمیش کے حوالے سے کہا ہے کہ جاپان کے ایٹمی بحران کے بعد بھارت جوہری توانائی کی صلاحیت میں توسیع منصوبے کو تبدیل نہیں کرے گا لیکن تباہی سے بچنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات" پر غور کر سکتا ہے۔ بھارت کی طر ف سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جاپانی حکام نے کے فوکو شیما ڈائی چی نیو کلیئر تنصیبات میں تیسرا دھماکے کی رپورٹ دی۔ رمیش نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں فوری طور پر بحران سے نکلنے کے اقدامات کرنے چاہیے جس نے جوہری صنعت کو شدید متاثر کیا ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ ایٹمی آپشن کے علاوہ بھی سوچنا چاہیے۔ بھارت کے پاس 4,780 میگا واٹ کی صلاحیت کے 20ایٹمی ری ایکٹرز ہیں۔جسے جوہری توانائی کارپوریشن آپریٹ کر رہی ہے ۔ نجی شعبے کی کمپنیوں کو جوہری پلانٹس لگانے کی اجازت نہیں۔ بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پیر کے روز جاپان کے بحران کے پیش نظر ملک کے جوہری ری ایکٹر زکا جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.