تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستانی سفارتخانہ ڈاکٹر عافیہ کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کررہا ہے،دفتر خارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کررہا ہے اور انہیں حلال خوراک فراہم کی جارہی ہے۔ یہ بات وفاقی وزارت خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہیومین رائٹس نیٹ ورک کی آئینی درخواست کے جواب میں کہی۔عدالت نے بروقت جواب داخل نہ کرنے پر وزارت خارجہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا جسکے بعد آج وزار ت کا جواب داخل کردیا گیا۔ کمنٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کوششیں کررہی ہے اور ان کے بیٹے کو بھی جو امریکا کا شہری ہے، پاکستان لاکر انکے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا ہے۔عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو چوبیس مارچ تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.