29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پانی سے بنی بیٹریوں کی مدد سے چلنے والا کیلکولیٹر
جنگ نیوز -
نیویارک . . . . . . عام طور پر الیکٹرونک اشیاء استعمال کرتے وقت ہر کسی کے ذہن میں یہی بات ہوتی ہے کہ کہیں اس میں پانی نہ چلا جائے اور یہ کام کرنا بندنہ کردیں تاہم ایک کیلکولیٹر ایسا بھی ہے جو پانی کی مدد سے چلتا ہے۔جی ہاں ذہین دماغوں نے اب ایسا کیلکولیٹرتیار کرلیا ہے جس کی بیٹریوں میں توانائی پانی کی مدد سے بنتی ہے۔اس کیلکولیٹر کی بیٹریاں خاص دھات سے بنائے گئے دوElectrodesپر مشتمل ہیں جنہیں پانی میں ڈبونے سے وہ کیمیائی ردِ عمل کے ذریعے انرجی پیدا کرتے ہیں۔اس کیلکولیٹرمیں پینسل سیل کی جگہ پانی سے بھری ٹیوبز لگانے سے اس کیلکولیٹر کی بیٹریز چارج ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور کیلکولیٹر سے باآسانی کام کیا جاسکتا ہے۔پلاسٹک سے بنے اس کیلکولیٹر کو موحول دوست کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا کیونکہ 2سے3مہینے بعد اس کی واٹر ٹیوبز میں پانی بھر کے اسے طویل عرصے تک استعمال میں رکھاجاسکتا ہے۔