تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:ریمنڈکی رہائی، امریکی قونصلیٹ کے سامنے جمعیت کا مظاہرہ

جنگ نیوز -
لاہور...اسلامی جمعیت طلبا نے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف لاہور میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں ڈنڈے، پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے مدعیوں کو دباؤ ڈال کر دیت لینے پر مجبورکیا، انہوں نے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے استعفوں کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قومی غیرت کا سودا کرنے والے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.