29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹی بی کے سالانہ4 لاکھ10 ہزار کیس رپورٹ ہورہے ہیں،وزارت صحت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہرسال تپ دق کے 4 لاکھ 10 ہزار نئے کیس رپورٹ ہورہے ہیں اور 2050 تک ملک سے ٹی بی کے خاتمے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ نے بتایا کہ پاکستان میں ٹی بی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، 2 لاکھ 70 ہزارمریض اس وقت بھی موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ٹی بی کے 75 فیصد مریضوں کی عمر 15 سے 49 برس کے درمیان ہے۔ٹی بی پروگرام کے قومی منیجر ڈکٹر اعجاز قدیرنے کہا کہ پاکستان ٹی بی سے متاثر 10ترین ممالک میں شامل ہے، اور اس کا نمبر آٹھواں ہے۔