29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اے ٹی پی ماسٹرز :اعصام الحق اور روہن بوپنا کو سیمی فائنل میں شکست
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا اے ٹی پی ماسٹرز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہار گئے۔ انڈین ویلز میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاک بھارت جوڑی کو بیلجیم کے زیویر میلیسے اور یوکرین کے ایلکزینڈر ڈولگوپلوو نے شکست دی، اعصام اور روہن نے حریف کھلاڑیوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر میلیسے اور ڈولگوپلوو نے سخت معرکے کے بعد تین چھ، چھ تین اور دس آٹھ سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی، اعصام اور روہن بوپنا کی جوڑی نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں تجربہ کار بھارتی پیئرلیئنڈر پیز اور مہیش بھوپاتی جبکہ کوارٹر فائنل میں سربیا کے نواک یوکووچ اور وکٹر ٹرویکی کو مات دی تھی۔