29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گوجرانوالہ:پولیس چوکی کے قریب دھماکا ،اہلکار سمیت دو افراد زخمی
جنگ نیوز -
گوجرانوالہ ... گوجرانوالہ کے علاقے ریل بازار میں واقع پولیس چوکی کے قریب نصب شدہ بارودی مواد پھٹنے سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا نصب شدہ بارودی مواد سے کیا گیا جسے پولیس چوکی کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی زد میں آکر چوکی میں موجود ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 اور تعلقہ تھانے کی پولیس نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔