تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک گروپ کا سراغ لگا لیاہے، سی سی پی او کراچی

جنگ نیوز -
کراچی… سی آئی ڈی نے ایک گروپ کا سراغ لگایا ہے جو شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، صحافی ولی بابرکے قتل پرتبصرہ نہیں کرونگا،یہ بات آج سی سی پی او سعود مرزانے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پولیس نے مدثر لنگڑا گروپ کے3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جنھوں نے ٹارگٹ کلنگ میں 30 افراد کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے، ان تینوں سے تفتیش جاری ہے، ان ملزمان کے مزید ساتھیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا،ان کاکہنا تھا کہ یہ ایک کریمنل گروپ ہے جو اغوا، زمینوں پر قبضے اور متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے، یہ گروپ عوام کوتنگ کرنے کے بجائے مخصوص کارروائیاں کرتے ہیں،ایک سوال پر ان کہا کہنا تھا کہ صحافی ولی بابرکے قتل پرتبصرہ نہیں کرونگا،وقت آنے پرولی بابرقتل کی تفتیش سے متعلق حقائق سامنے لائیں گے جبکہ پولیس میں مین پاورکی کمی ایک دن میں پوری نہیں ہوسکتی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.