تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

غزہ پر اسرائیلی حملے،بچوں اور خواتین سمیت19 فلسطینی زخمی

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس ... غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے نصف درجن سے زائد حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 19 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کے میزائل حملوں میں7 بچوں اور 2خواتین سمیت 19 افراد زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں میں حماس سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے بنائی گئی سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے اسرائیل پر مارٹر گولے فائر کیے جانے کے بعد شروع ہوئے۔حملے میں زخمی ہونے والے افراد کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.