29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب اور اپوزیشن جماعتوں کابائیکاٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن ،جمعیت علما اسلام ف ،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق نے بھرپوراحتجاج کے بجائے بائیکاٹ کیا۔صدر زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب شروع ہوتے ہی قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت مانگی تو اسپیکر نے انکار کر دیاجس پر اپوزیشن جماعتوں نے شور شرابا کیا اور صدر کا خطاب شروع ہوتے ہی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔اپوزیشن کو منانے کے لیے وزیرداخلہ رحمان ملک،خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں ،دو اپوزیشن جماعتوں نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت مسلم لیگ ق کے چار ارکان طالب نکئی،احمدان بگٹی،اسرار اللہ ترین اور شنہاز شیخ نے بائیکاٹ میں حصہ نہیں لیا ۔صدر زرداری کے خطاب کا اپوزیشن جماعتیں بائیکاٹ تو کر گئیں لیکن ان کی جانب سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔صدر زرداری موجودہ پارلیمنٹ سے مسلسل چوتھا خطاب کرنے میں کامیاب ہوگئے تاہم اپوزیشن رہ نماؤں کا کہناہے کہ قومی امور پر ناکام پالیسیوں کے خلاف احتجاج پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاسوں میں بھی جاری رہے گا۔