29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیو زی لینڈ :برطانوی شاہی شادی کے لیے یادگاری ٹکٹس تیار
جنگ نیوز -
ویلنگٹن…دنیا بھر میں برطانیہ کے شاہی خاندان کے سپوت پرنس ولیم کی کیٹ میڈلٹن کے ساتھ شادی کو بیحد اہمیت دی جاری ہے اور ان سے منسوب یادگاری اشیاء ناصرف تیار بلکہ فروخت کے لیے بھی پیش کی جارہی ہیں۔اسی سلسلے میں نیوزی لینڈ کے سرکاری ڈاکخانے نے ملکہِ برطانیہ سے باقاعدہ منظوری حاصل کرنے کے بعد برطانوی شاہی شادی کے یادگاری ڈاک ٹکٹس تیارکرلیے ہیں جن کی فروخت بہت جلد شروع کردی جائیگی۔نیوزی لینڈ پوسٹ کے تحت23مارچ سے جاری ہونے والے ان یادگاری ٹکٹوں کی قیمتِ فروخت تقریباً1پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔