تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وکی لیکس نے بھارتی وزیراعظم کیلئے نئی پریشانیاں کھڑی کردیں

جنگ نیوز -
واشنگٹن…اراکین پارلیمنٹ کو خریدے جانے کے وکی لیکس کے انکشاف نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے لئے پریشانیاں کھڑی کردی ہیں۔دوسری جانب ویب سائٹ کے بانی کے نئے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہاکہ من موہن حکومت کا رویہ ایسا ہی ہے جیسا غلطی کر نے والوں کا ہوتا ہے۔اسانج کاکہناتھاکہ تمام امریکی مراسلوں کو صرف سفارتکاروں کی رائے کہناغلط ہے۔بھارتی رہنما خفیہ مراسلوں کی صداقت کو چیلنج کرکے اپنے عوام کوگمراہ کر نے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ مراسلے امریکی سفارکاروں کی جانب سے اپنی حکومت کو بھیجے گئے جن میں حقائق بھی بیان کئے گئے تھے۔اسانج کا کہناتھا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ بھلا امریکی سفارت کار بھارتی حکومت کے بارے میں واشنگٹن سے جھوٹ کیوں بولیں گے۔وکی لیکس کے بانی نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ مراسلے امریکی سفارتکاروں کی جانب سے بھیجے گئے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ان میں لکھی گئی ہر بات حقیقت ہو۔اسانج نے کہا کہ اگرمن موہن حکومت پرلگایاگیا الزام سچ نہیں تو نئی دلی میں امریکی سفیرکوجھوٹامراسلہ بھیجنے کے بارے میں کئی سوالات کا جواب دینا ہوگا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.