تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

صدر نے جو کہا اس پر عمل کریں، باتوں سے کام نہیں چلے گا،فاروق ستار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ صدر نے جو کہا اس پر عمل کرکے دکھائیں،محض باتوں سے کام نہیں چلے گا۔صدر کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگومیں فاروق ستارکاکہناتھاکہ چند ہفتے پہلے بھی یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں لیکن عملی طورپرکچھ بھی نہ ہوا۔فاروق ستارنے کہاکہ صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا، ایم کیوایم کا مطالبہ ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ، بھتہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے اجلاس میں شرکت کرکے جمہوری کرداراداکیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.