تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بر طا نیہ: ٹی وی میزبان کو چھینک نے پانی پانی کر دیا

جنگ نیوز -
لندن …عام طور پر ٹی وی میزبان لائیو کوریج کے دوران غلط معلومات اور جملوں کی ادائیگی سے بچنے کی ہر ممکن کو شش کر تے ہیں تاکہ کسی قسم کی شرمندگی کا سامنانہ کر نا پڑ ے لیکن بر طانیہ میں ایک ٹی وی میزبان کو چھینک (Sneeze) نے ہزاروں سامعین کے سامنے شرمندگی سے پانی پانی کردیا۔یہ ٹی وی میزبان ایک شاپنگ ٹی وی چینل کیلئے ہیروں کے قیمتی زیوارات کی دکان پر کھڑا براہِ راست سامعین کو معلومات فراہم کر رہا تھا کہ اچانک آنے والی چھینک سے اس کی نا ک سے زکام نکل آیا۔ عین وقت پر موقع کی نزاکت کو نہ سمجھتے ہو ئے اس رپورٹر نے کو ئی وقفہ بھی نہیں لیا اور شرمندگی کے بعد اپنی ساتھی سے ٹشو لے کر اپنا منہ اور ناک صاف کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.