تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:میڈیکل کی طالبہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں میڈیکل کی ایک طالبہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، جسے میو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس چوتھے سال کی طالبہ مریم سردی کاموسم ختم ہونے کے بعد ڈینگی وائرس کی پہلی مریضہ ہے،طالبہ نے ایک پرائیویٹ لیبارٹری سے خون کے ٹیسٹ کرائے،جس سے اس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی،ادھر میواسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طالبہ کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیاہے،اور اس کے خون کے نمونے اسپتال کی لیبارٹری سے بھی ٹیسٹ کرانے کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں،دوسری جانب پنجاب حکومت نے پہلے ہی ڈینگی سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل اشتہاری مہم شروع کر رکھی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.