29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وفاقی حکومت کا اقدام ،وزارتوں اور ڈویژنزکے پٹرول میں50 فیصد کٹوتی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے فوری طور پر وزارتوں اورڈویژنز کے پٹرول میں50فیصد کٹوتی کر دی ہے،جب کہ گاڑیوں اور سامان کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جن افسران کے پاس گاڑیاں ہیں ان کا فیول فوری طور پر پچاس فیصد کم کر دیا جائے ۔ وزارتیں اور ڈویژنز فیول اور اسٹیشنری کا بجٹ پچاس فیصد کم کر دیں اور اس سے ہونے والی بچت کی رقم کسی بھی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہ کی جائے۔