تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نجی چینلز کی بندش کیخلاف جماعت اسلامی کی سینیٹ میں تحریک التوا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جماعت اسلامی نے پیمرا کی جانب سے نجی چینلز کی نشریات بند کرنے کے خلاف تحریک التوا سینیٹ سیکرٹیریٹ میں جمع کرادی جس میں میں کہا گیا ہے کہ پیمرا سپریم کورٹ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔تحریک التوا جماعت اسلامی کے سینیٹرز پروفیسر خورشید احمد،پروفیسر ابراہیم اور عافیہ ضیا کی جانب سے سینیٹ سیکرٹیریٹ میں جمع کرائی گئی ہے ۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے نجی چینلز کی نشریات بند کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ،عوام کو صحت مند سرگرمیوں سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، پیمرا سپریم کورٹ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے، تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اداروں کا یک طرفہ جھکاؤ قابل افسوس ہے ، آئین میں میڈیا کی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے، جب کہ پیمرا بلوچستان میں تعینات آفیسرکو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.