29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وسیم آفتاب کی حنیف طیب ، عبد القادر لاکھانی اور شاہ سراج سے ملاقات
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے جماعت اہلسنت کے سربراہ شاہ تراب الحق قادری کی رہائشگاہ پر نظام مصطفی گروپ کے رہنما حاجی حنیف طیب،عبد القادر لاکھانی اور سنی قومی مووومنٹ کے رہنماء شاہ سراج الحق قادری سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، شہر میں فرقہ وارانہ آہم آہنگی کے قیام اور دہشت گردی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے حاجی حنیف طیب ، عبد القادر لاکھانی اور شاہ سراج الحق قادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں فرقہ رواریت اور دہشت گردی کا سلسلہ ہر مکتب فکر کے عوام کیلئے باعث تشویش ہے اور اس سے کاروباری، تعلیمی اور دیگر سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اہلسنت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ باہمی رابطوں کے ذریعے شہر میں فر قہ وارانہ آہم آہنگی اور قیام امن کی فضا ء کو بر قراررکھاجاسکے۔ نظام مصطفی کے رہنما حاجی حینف طیب ، عبد القادر لاکھانی اور سنی قومی موومنٹ کے رہنما شاہ سراج الحق قادری نے ماہ رابیع الاول میں امن وامان کے قیام اور دیگر انتظامات کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی کوشوں کو سراہااور کہاکہ شہر میں امن و امان کی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر وسیم آفتاب نے گزشتہ دنوں جماعت اہلسنت کے کارکنان کی شہاد توں پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اوران کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور جوائنٹ انچارج انور رضا بھی موجو دتھے ۔