تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جماعت اسلامی کا قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی نے امریکی پادری کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا کہ امریکی پادری نے ناپاک جسارت کرکے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے،مغربی طاقتیں ایسے لوگوں کی پشت پناہی کرکے اپنے مذموم منصوبوں کی تکمیل چاہتی ہیں، مسلمان اس جسارت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔انکا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے اور عالمی سطح پر قرآن پاک اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے قانون پاس کرایا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.