تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:بلدیہ ٹاؤن میں بس پر فائرنگ،متعددفیکٹری ملازمین زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقینیول کالونی میں مسلح افراد نے بس پرفائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ۔ مسلح افراد نے واپس آنے والے فیکٹری ملازمین کی بس کو روک کر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعدان پر فائرنگ کردی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ،مسلح افراد ملازمین سے نقدی اور موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد کچھ ملازمین کو اغوا بھی کر کے لئے گئے تاہم اغوا ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.