تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیائی فوج اور باغیوں میں جھڑپیں ،فوجی تنصیبات پر20 میزائل فائر

جنگ نیوز -
طرابلس. . . . .. . .لیبیا کے عوام دو طرفہ مصیبت میں گھرے ہیں ۔ فضا سے مغربی ممالک کے طیارے آگ برسا رہے ہیں تو زمین پر لیبیائی فوج اور باغیوں میں جھڑپیں جاری ہیں ۔ امریکی نیوی کی زیرِ قیادت بحیرہ روم میں موجود اتحادی ممالک کے بحری جنگی جہاز میزائلوں اور لڑاکا طیاروں کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ امریکی فوج کے مطابق گذشتہ رات 20 ٹام ہاک میزائل فائر کئے گئے ۔ لیبیائی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں اب تک درجنوں شہری ہلاک ہوچکے ہیں ۔ عرب ٹی وی کے مطابق حملوں میں قذافی بریگیڈ کا ایک کمانڈر حسین ال وَرفالی ہلاک ہوگیا ۔ دوسری جانب قطر کے دو لڑاکا اور 17 ٹرانسپورٹ طیارے منگل کو یونان کے جزیرے کِریٹ پہنچے جو ہفتے کے اختتام تک لیبیا پر پروازیں شروع کردیں گے ۔ لیبیا مشن میں کسی عرب ملک کی یہ پہلی براہ راست شمولیت ہوگی ۔ دوسری جانب لیبیائی فوج کے ٹینکوں نے مصراتا میں مخالفین پر گولا باری کی ۔ مغربی شہر زنتان میں بھی جھڑپیں جاری ہیں اور دس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ادھر مشرقی شہر اجدابیہ کے قریب مخالف جنگجو صحرا میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ لیبیائی فورسز پر اتحادی فوج کے فضائی حملوں کے باوجود مخالفین اہم اسٹریٹجک علاقے اجدابیہ کی طرف کوئی پیش قدمی نہیں کرسکے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.