تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اوباڑو: مطالبات کی منظوری کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا

جنگ نیوز -
اوباڑو . .. . .. . .آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لئے اوباڑو میں سندھ پنجاب سرحد پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی ہے۔ دھرنے کی قیادت رکن سندھ اسمبلی ماروی میمن کررہی ہیں۔ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی نوکریاں مستقل کی جائیں، تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا جائے ۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں کئے جاتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا ۔ مظاہرین نے اوباڑو میں سندھ پنجاب سرحد پر دھرنا دے رکھا ہے جس سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ماروی میمن بھی مظاہرین کے ساتھ دھرنے میں شریک ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.