تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں12 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . کراچی میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کے واقعات میں مسلح افراد نے زیادہ تر سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد کو نشانہ بنایا ۔ اورنگی ٹاون میں میٹرو سینما کے قریب ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور بچے سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ۔ سعود آباد کے علاقے ملیر ٹنکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ۔قلندری چوک ، کٹی پہاڑی ، ہاکس بے ٹرک اڈہ ، نارتھ کراچی اور پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن کے قریب فائرنگ کے واقعات میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ۔جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے 20سالہ پرکاش ہلاک ہوگیا ۔ مقتول ایک سیاسی جماعت سے وابستہ تھا ۔ ریڑھی گوٹھ ، قصبہ کالونی ، نارتھ ناظم آباد اور پیرآباد میں بھی فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا ۔ فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے چار ٹریلرز پر فائرنگ کی جس سے چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں دو زخمیوں نے دم توڑ دیا ۔متاثرہ علاقوں میں کاروبار زندگی مفلوج ہے جبکہ شہر میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.