29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شام میں حکومت مخالف مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ،5جاں بحق
جنگ نیوز -
دمشق…عرب ممالک میں سیاسی اصلاحات کے لیے مظاہرے جاری ہیں ، شام میں حکومت مخالف مظاہرے پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شام میں سیاسی اصلاحات اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ملک کے جنوبی شہر درعا میں چھ روز سے مظاہرے جاری ہیں، غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک مسجدOmari میں رہیں گے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسجد کے قریب شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس بھی استعمال بھی کی۔ مسجد کے خطیب کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے مسجد کے قریب خیمے قائم کر لئے ہیں اور سکیورٹی فورسز ان کے قریب پہنچنے والی ہیں۔