تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:ملیر میں مسجد پرنامعلوم سمت سے راکٹ فائر

جنگ نیوز -
کراچی … ملیر ٹاؤن کے علاقے میں 2 راکٹ فائرکئے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایس پی ملیرٹاؤن ثاقب سلطان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک راکٹ غازی ٹاؤن کے علاقے اور دوسرا ملیر سٹی کے علاقے میں گرا۔ ملیرسٹی کے علاقے میں فائرہونے والے راکٹ سے مسجد کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ دونوں راکٹ ملیرٹاؤن کے گوٹھ درمحمد سے فائرکیے گئے۔ ایس ایس پی ملیرٹاؤن کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھیج دی گئیں ہیں۔دوسری جانب ملیر کے علاقے میں قائم جامع مسجد مصطفی میں راکٹ گرنے کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے مسجد کے باہر سڑک پر ٹائر نذرآتش کئے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.